مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایٹمی معاملے میں رہبر انقلاب اسلامی کے کردار کو انتہائی موثر اور فیصلہ کن قرار دیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پیر کے روز پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں ایٹمی معاملے میں رہبر انقلاب اسلامی کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاملے کے بارے میں صدر مملکت کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا خط برمحل، جامع اور دقیق تھا۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ ایران کا ایٹمی معاملہ کہ جو دو دہائیوں کی کوششوں کا حامل ہے، ایرانیوں کے علمی و سائنسی جذبے کا ایک نمونہ ہے کہ جو اسلامی انقلاب کے بعد ترقی کے راستے پر گامزن ہوا، کہا کہ گزشتہ بارہ برسوں کے دوران مغرب نے اپنی مہم جوئیوں کے ذریعے ایٹمی سائنس پر چلنے کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیں، رہبر انقلاب اسلامی نے اپنی حمایت سے مغرب کے اس ظلم و ستم کے مقابل ملت کی استقامت و پائیداری کو منظم کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے اس وقت بھی مذاکرات میں اپنے رہنما اور بروقت کردار سے ایک واضح دائرہ کار بیان فرمایا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اکیس اکتوبر کو صدر مملکت کے نام ایک خط میں مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کے سلسلے میں نو نکات پر مشتمل رہنما اصول بیان کرتے ہوئے اس سلسلے میں اعلی قومی سلامتی کونسل کے فیصلے کی توثیق کر دی۔
ایٹمی معاملے میں رہبر انقلاب اسلامی کا کردار انتہائی موثر اور فیصلہ کن ہے، لاریجانی
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایٹمی معاملے میں رہبر انقلاب اسلامی کے کردار کو انتہائی موثر اور فیصلہ کن قرار دیا ہے۔
News ID 1859135
آپ کا تبصرہ